مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ جدہ روانہ ہوگئے۔
وزیر خارجہ وہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اس اجلاس کا مقصد غزہ میں جاری انسانی المیے کا جائزہ لینا، فوری امدادی اقدامات پر ہم آہنگی پیدا کرنا اور اس حوالے سے قانونی و سیاسی پہلوؤں کا معائنہ کرنا ہے۔
صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر دائمی قبضے کے منصوبے پر بحث بھی اجلاس کے اہم نکات میں شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ